حیدرآباد کے راجندر نگر کے عطاپور اپرپلی کے کولر کے ایک گودام میں اچانک
آگ لگنے کے واقعہ کی اطلاع پر کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن بی
جناردھن ریڈی تلنگانہ کونسل کے صدرنشین سوامی گوڑ وزیر ٹرانسپورٹ
مہند رریڈی مجلس کے رکن اسمبلی احمد پاشاہ قادری وہاں
پہونچ گئے اور اس
کی تفصیلات حاصل کی ۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناردھن ریڈی نے کہا کہ اس واقعہ میں
مرنے والے افراد کے ارکان خاندان کو آخری رسومات کے اخراجات سمیت 5 لاکھ
روپئے معاوضہ دیا جائے گا ۔علاوہ ازیں آپات بندھو اسکیم کے تحت فوری طور پر 50 ہزار روپئے کی مالی مدد کی جائے گی ۔